جامعہ عارفیہ، عارف باللہ شیخ ابوسعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی کی نگرانی میں قائم ایک دینی و روحانی ادارہ ہے، جہاں شریعت و طریقت کے امتزاج اور عصری تقاضوں کے مطابق متوازن نصاب پڑھایا جاتا ہے۔ اس میں قدیم و جدید علوم کا نافع امتزاج شامل ہے، جس سے طلبہ کو علم، فہم، حکمت اور اعتدال کی تربیت ملتی ہے۔ سنجیدہ علمی ماحول کے خواہاں طلبہ کے لیے یہ بہترین انتخاب ہے۔
| شعبۂ تحفیظ القرآن الکریم جامعہ عارفیہ کا وہ اہم شعبہ ہے جہاں کم عمری ہی سے بچوں کے دلوں میں قرآنِ کریم راسخ کیا جاتا ہے۔ اس شعبے میں داخلہ اُن طلبہ کے لیے کھلا ہے جن کی عمر ۳ سال سے ۸ سال کے درمیان ہو۔ | ||
|---|---|---|
| جماعت | دورانیہ | اہلیت |
| تحفیظ القرآن الکریم | 3/4 سال | ناظرہ مکمل اور تجوید و قواعد کی ابتدائی سمجھ ضروری ہے۔ |
| متوسطہ (Middle Stage) جامعہ عارفیہ کا ایک تین سالہ تعلیمی مرحلہ ہے، جو 11 سے 14 سال کی عمر کے طلبہ کے لیے مخصوص ہے۔ اس میں جماعت ششم، ہفتم اور ہشتم (کلاس 6 تا 8) شامل ہیں۔ یہ مرحلہ طلبہ کی فکری، علمی اور تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جہاں تعلیم کو تجرباتی اور تصوراتی انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔ | ||
|---|---|---|
| جماعت | مساوی | اہلیت |
| ششم (اعدادیہ) | کلاس 6 | کم از کم پانچویں پاس |
| ہفتم (اولیٰ) | کلاس 7 | کم از کم چھٹویں پاس |
| ہشتم (ثانیہ) | کلاس 8 | کم از کم ساتویں پاس |
| مولویت و عالمیت کا مرحلہ، جسے ثانویہ (Secondary Stage) کہا جاتا ہے، جامعہ عارفیہ کا ایک چار سالہ تعلیمی دور ہے، جو 14 سے 18 سال کی عمر کے طلبہ کے لیے مخصوص ہے۔ اس میں کلاس نہم تا دوازدہم (مولویت سالِ اول تا عالمیت سالِ دوم) شامل ہیں۔ یہ ایک ملٹی ڈسپلنری مرحلہ ہے، جہاں طلبہ کو مختلف مضامین میں دلچسپی اور رجحان کے مطابق انتخاب کا اختیار حاصل ہوتا ہے، اور روایتی تخصیص (جیسے صرف سائنس، آرٹس یا کامرس) کی قید ختم کر دی گئی ہے۔ | ||
|---|---|---|
| جماعت | مساوی | اہلیت |
| مولویت سالِ اول (ثالثہ) | کلاس 9 | کم از کم آٹھویں پاس |
| مولویت سالِ دوم (رابعہ) | کلاس 10 | کم از کم نویں پاس |
| عالمیت سالِ اول (خامسہ) | کلاس 11 | کم از کم دسویں پاس |
| عالمیت سالِ دوم (سادسہ) | کلاس 12 | کم از کم گیارہویں پاس |
| فضیلت، جامعہ عارفیہ کی گریجویشن سطح کی تعلیم ہے، جو تین سالہ نصاب پر مشتمل ہے اور عالمیت/بارہویں کے بعد شروع ہوتی ہے۔ اس مرحلے میں فضیلت سالِ اول تا سوم (بی۔اے فرسٹ تا تھرڈ) شامل ہیں۔ یہ کورس کلیہ اصول الدین کے تحت پیش کیا جاتا ہے، جو دینیات کی اعلیٰ تعلیم کے لیے مخصوص ہے، اور عالمی معیار کے مطابق بی۔اے کے مساوی ہے۔ اس مرحلے میں طلبہ کو نصوص اور محاضرات دونوں کے ذریعے علمی و فکری تربیت دی جاتی ہے۔ | ||
|---|---|---|
| جماعت | مساوی | اہلیت |
| فضیلت سالِ اول | بی۔اے فرسٹ | کم از کم بارہویں پاس |
| فضیلت سالِ دوم | بی۔اے سیکینڈ | کم از کم بی۔اے فرسٹ پاس |
| فضیلت سالِ سوم | بی۔اے تھرڈ | کم از کم بی۔اے سیکینڈ پاس |